0
Tuesday 26 Jun 2018 20:45

فاروق ستار قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار

فاروق ستار قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے خلاف تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل کراچی کے حلقہ این اے 245 (جمشید کوارٹر، فیروز آباد) سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے ہونے والی سماعت پر فاروق ستار ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے جب کہ ایس ایس پی کی جانب سے فاروق ستار سے متعلق جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ  فاروق ستار کے خلاف متعدد مقدمات ہیں، انہیں عدالت مفرور قرار دے چکی ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہوئے ہیں، فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی میں مقدمات کا ذکر نہیں کیا۔ ریٹرننگ افسر( آر او) نے فاروق ستار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ڈاکٹر فاروق ستار نے حقائق چھپائے اور کاغذات نامزدگی میں اپنے خلاف درج مقدمات کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے دو ایف آئی آرز ظاہر نہیں کیں، ایم کیو ایم کے رہنما مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے مفرور ہوگئے۔ ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے 245 سے فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔

فاروق ستار کے وکیل نے الیکشن ٹربیونل کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ آر او نے 2 مقدمات کا ذکر نہ ہونے پر فاروق ستار کے کاغذات مسترد کردیئے تھے لیکن ہم نے دونوں مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے، لہذٰا الیکشن کمیشن فاروق ستار کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔  الیکشن ٹریبونل نے فاروق ستار کے خلاف آر او کے فیصلے کا کالعدم قرار دے دیا اور فاروق ستار کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دے دیا۔ دوسری جانب الیکشن ٹربیونل نے  این اے 241 اور 247 سے فاروق ستار کے خلاف درخواستوں کو بھی مسترد کردیا اور فاروق ستار کی اپیل منظور کرلی۔
خبر کا کوڈ : 733835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش