QR CodeQR Code

پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ملک سے بدامنی غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، امیدوار شبیر ساجدی

26 Jun 2018 21:56

شبیر حسین ساجدی نے کہا کہ مجلسِ وحدت مسلمین کے تمام قائدین خصوصاً علامہ راجہ ناصر عباس مظلومین کی آواز کو موثر طریقے سے اٹھا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جان فشانی سے کام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شبیر ساجدی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ملک سے بدامنی، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور تمام تر مسائل کا حل اتحاد بین المسلمین میں پوشیدہ ہے۔ پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاراچنار کے حلقہ این اے 46 سے قومی اسمبلی کے امیدوار شبیر حسین ساجدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے تمام قائدین خصوصاً علامہ راجہ ناصر عباس مظلومین کی آواز کو موثر طریقے سے اٹھا اور عوامی مسائل کے حل کے لئے جان فشانی سے کام کر رہے ہیں۔ اپنے انتخابی منشور کا ذکر کرتے ہوئے شبیر ساجدی نے کہا کہ تعمیر ملت پروگرام ہمارے منشور کا حصّہ ہے، امن، بھائی چارہ، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ علاقے میں میڈیکل کالج، کیڈٹ کالج اور یونیورسٹی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ خواتین کو بھی قومی دھارے میں شامل کرنا ہمارے منشور کا حصّہ ہے۔ شبیر ساجدی کا کہنا تھا کہ علاقے میں سمال انڈسٹریز کا جال پھیلانا، بے روزگاری کا خاتمہ اور سماجی انصاف بھی ان کی بنیادی ترجیحات ہیں۔ شبیر ساجدی نے مزید بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم نے تعمیر ملت پروگرام میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کے تعاون سے ملک بھر میں مساجد اور طلبہ کیلئے وظائف سمیت مختلف اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 733842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733842/پاراچنار-ایم-ڈبلیو-ملک-سے-بدامنی-غربت-اور-بے-روزگاری-کے-خاتمے-کیلئے-کوشاں-ہے-امیدوار-شبیر-ساجدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org