QR CodeQR Code

مذاکرات آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، ارون شوری

27 Jun 2018 13:15

بی جے پی کے سینئر لیڈر نے دعوٰی کیا ہے کہ 2016ء میں جو سرجیکل اسٹرائیک ہوئی تھی وہ دراصل ’’فرضی کل اسٹرائک‘‘ یعنی فرضی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز کی ایک کتاب کی رسم رونمائی تقریب میں بھارت کے سابق وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون شوری نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے پاس کشمیر اور پاکستان کے حوالے سے کوئی پالیسی یا منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہمارے پاس کیا ہے صرف ایک چال، جو صرف یہ جانتی ہے کہ اس ملک کے ہندؤں اور مسلمانوں کو کس طرح تقسیم کیا جائے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے صرف تقریبات کے انعقاد اور انتخابات جیتنے پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے جبکہ پالیسی اور گورننس کی جانب تھوڑی سے توجہ دی۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر نے دعوٰی کیا ہے کہ 2016ء میں جو سرجیکل اسٹرائیک ہوئی تھی وہ دراصل ’’فرضی کل اسٹرائک‘‘  یعنی فرضی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کام بھارتی افواج کرتی ہے اور حکومت خود اپنی تعریف کرتی ہے، جبکہ کشمیر اور پاکستان کے مسائل کے ساتھ ساتھ چین سے تعلقات پر حکومت کا کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کشمیر کے حوالے سے مذاکرات کے بغیر کوئی دوسرا متبادل نہیں لہٰذا بھارت کو مزاحمتی قیادت سمیت ہر ایک سے بات چیت کرنی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 733946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733946/مذاکرات-ا-گے-بڑھنے-کا-واحد-راستہ-ہے-ارون-شوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org