0
Wednesday 27 Jun 2018 15:09

کراچی میں کل سے بارش کا امکان

کراچی میں کل سے بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ آئندہ دو روز کے دوران شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بادل چھائے ہوئے ہیں، تاہم ہوا کی بندش سے حبس اور گرمی نے لوگوں کا جینا عذاب بنایا ہوا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران شہر کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی ابرآلود رہے گا اور کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 734007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش