0
Wednesday 27 Jun 2018 19:25

کراچی میں کسی انتخابی اتحاد کا حصہ نہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی میں کسی انتخابی اتحاد کا حصہ نہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے وحدت ہاؤس انچولی میں ڈویژن پولیٹیکل کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ کونسل کے اجلاس میں کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات میر تقی ظفر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مملکت خداداد پاکستان کی محب وطن سیاسی و مذہبی جماعت ہے، ہماری سیاسی جہدوجہد کا مقصد فقط اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے، مملکت خداداد پاکستان جناح کا پاکستان ہے، اقبال کا پاکستان ہے، پاکستان کے لئے جدوجہد کرنا ہم پر فرض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھلے ہی اپنا امیدوار نہ جتوا سکیں، لیکن اتنی قدرت ضرور رکھتے ہیں کہ مخالف جماعت کو شکست سے دوچار ضرور کرسکتے ہیں، ہم کراچی میں کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں ہیں، ہاں مگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرور کرسکتے ہیں، ہمارا مقصد مضبوط اور مستحکم پاکستان ہے، ہمارا مقصد تکفیریت اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا خاتمہ ہے، جو مملکت خداداد پاکستان کا دشمن ہے، وہ ہمارا دشمن ہے۔
خبر کا کوڈ : 734067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش