0
Wednesday 27 Jun 2018 19:54

یمن میں آل سعود کا سفاکانہ چہرہ دنیا پر عیاں ہوچکا ہے، نسیم کربلائی

یمن میں آل سعود کا سفاکانہ چہرہ دنیا پر عیاں ہوچکا ہے، نسیم کربلائی
اسلام ٹائم۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام جمعہ کو ملک بھر میں آل سعود کیخلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ مرکزی ترجمان آئی ایس او پاکستان نسیم کربلائی کے مطابق لاہور، کراچی، پشاور، ملتان، لاڑکانہ، سکھر، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت بلتستان میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 ممالک کا اعلانیہ اتحاد اور 40 ملکوں کا غیر اعلانیہ اتحاد مل کر یمنیوں کیخلاف بدترین طاقت کا استعمال کر رہا ہے، یمن میں آل سعود کا سفاکانہ چہرہ دنیا پر عیاں ہوچکا ہے اور ان شاء اللہ یمن میں بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سعودی اتحاد کی اس رسوائی اور پسپائی کے عالم میں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ یمن میں بسنے والے دو کروڑ سے زائد انسانوں کی حفاظت کیلئے آواز بلند کرے۔ نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مظاہرین عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کریں گے کہ آل سعود کی جانب سے یمنی عوام کے قتل عام کو بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 734076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش