1
Wednesday 27 Jun 2018 22:16

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کراچی کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے 15 دن میں 5 ارب روپے بطور ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے تک قومی احتساب بیورو (نیب) کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی نظر ثانی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ بحریہ ٹاؤن الاٹیز سے رقم وصول کر سکے گا۔ الاٹیز سے وصول رقم کا 20 فیصد عدالت میں جمع کرانا ہوگا، بقیہ 80 فیصد رقم ترقیاتی کام اور تنخواہوں میں خرچ ہوں گے،اکاؤنٹ کی ماہانہ آڈٹ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن نظرثانی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کی چھٹیوں کے بعد پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا۔

بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے عدالت میں کہا کہ قرآن پر حلف دیتا ہوں میں نے کسی کو کچھ نہیں کہا، ملک بھر میں تمام بلڈرز ایسے ہی کام کرتے ہیں، میں نے بھی قانون کے مطابق کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں اتنا بڑا شہر کوئی کھڑا نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریماکس دیے کہ ملک صاحب آپ کے ساتھ انصاف ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 734107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش