0
Thursday 28 Jun 2018 10:21

کوئٹہ، بی این پی، اے این پی اور ایچ ڈی پی کا مشترکہ انتخابات لڑنے پر غور

کوئٹہ، بی این پی، اے این پی اور ایچ ڈی پی کا مشترکہ انتخابات لڑنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا مشترکہ اجلاس اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی زیرصدارت ارباب ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں بی این پی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، مرکزی سینیئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، موسٰی بلوچ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین عبدالخالق ہزارہ، رضا وکیل، ڈاکٹر اصغر ولی جبکہ اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور انجینئر زمرک خان اچکزئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال بالخصوص عام انتخابات کے بارے میں تفصیل سے غور وخوض ہوا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ جس طرح ماضی میں سینیٹ انتخابات، ضمنی الیکشن اور لوکل باڈیز الیکشن میں پشتون، بلوچ، ہزارہ اقوام اور آباد کاروں نے صوبے کے مجموعی معاشی مفادات، مثبت سیاست کے فروغ اور تعصب کے خلاف ملکر حصہ لیا تھا، اب کی بار بھی اسی رواداری کا مظاہرہ کیا جائے گا اور اس اتحاد کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس کی کوششیں چاہے ماضی میں ہوئی ہوں یا اب اگر کوئی کر رہا ہے، ان کے منفی عزائم کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے۔ اجلاس میں عام انتخابات میں مشترکہ طورپر حصہ لینے اور مزید مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق پایا گیا۔ اس سلسلے میں تینوں پارٹیوں کا اعلٰی سطحی اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 734172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش