QR CodeQR Code

آپریشن ردالفساد، سبی میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

28 Jun 2018 13:47

آپریشن کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد ہوا، جس میں گولہ بارود، بارودی سرنگیں، اکاسی مارٹر گولے اور آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں۔


اسلام ٹائم۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گرد گرفتار جبکہ اسلحہ، گولہ بارود، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سبی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کئے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا، پٹولائی اور شمالی وزیرستان کے گھر لامائی میں کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد ہوا۔ جس میں گولہ بارود، بارودی سرنگیں، اکاسی مارٹر گولے اور آرپی جی سیون راکٹ شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 734235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734235/ا-پریشن-ردالفساد-سبی-میں-کارروائی-کے-دوران-5-دہشتگرد-گرفتار-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org