0
Thursday 28 Jun 2018 17:59

کشمیر کے سرحدی علاقوں میں آر ایس ایس کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں، چودھری طالب

کشمیر کے سرحدی علاقوں میں آر ایس ایس کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں، چودھری طالب
اسلام ٹائمز۔ سرحدی علاقوں میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان قبائلی لیڈر اور ٹرائبل کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ چودھری طالب حسین نے آٹھ برس کی بچی کے قتل اور آبروریزی کے خلاف آواز بلند کرنے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران طالب حسین نے بھاجپا لیڈر اور سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو دھمکی دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ سینئر صحافی شجاعت بخاری کے قتل کے سلسلے میں دیئے گئے بیان کی جانچ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جموں میں لال سنگھ کے حامیوں میں صرف بھاجپا کے کارکن ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے وہ فرقہ پرست کارکن بھی شامل ہیں، جو کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے آٹھ برس کی معصوم بچی کی آبروریزی اور قتل کے بعد متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کے لئے کشمیر میں اٹھائی گئی آواز کو برحق قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔ چودھری طالب حسین نے کہا کہ آر ایس ایس ہندوستان کو اکھنڈ بھارت کی شکل میں دیکھنا چاہتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کشمیر کے قبائلی اور سرحدی علاقوں میں اپنی سرگرمیوں کو تیز کر رہا ہے اور فرقہ پرستی کو ہوا دے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 734270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش