0
Thursday 28 Jun 2018 21:12

زرداری لیگ اور لٹیروں کو خلائی مخلوق سے نہیں خدائی مخلوق سے خوف ہے، فہمیدہ مرزا

زرداری لیگ اور لٹیروں کو خلائی مخلوق سے نہیں خدائی مخلوق سے خوف ہے، فہمیدہ مرزا
اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جی ڈی اے کی امیدوار حلقہ این اے 230 بدین ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ زرداری لیگ اور لٹیروں کو خلائی مخلوق سے نہیں خدائی مخلوق سے خوف ہے اور خلق خدا اب ان لٹیروں سے نجات حاصل کرکے رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز درگاہ شاہ قادری پر فاتحہ اور پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سندھ کے سابق حکمرانوں کی لوٹ مار اور زیادتیوں اور کرپشن سے تنگ آچکے ہیں، سابق حکمرانوں نے ان سے روزگار چھین لیا، پینے کے پانی، صحت، علاج اور دیگر بنیادی سہولتوں اور حقوق سے محروم رکھا، کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایک مافیا سے ہے عوام کی امیدیں جی ڈی اے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی نفرت کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار ان کو چھوڑ کر ہمارے پاس آرہے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سابق حکمران عوام اور سندھ دشمن ٹولے کو خلائی مخلوق سے نہیں بلکہ خدائی مخلوق سے خوف ہے جس کے ساتھ اس ٹولے نے ظلم کی انتہاء کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مطمئن نہیں، آروز اور سرکاری مشینری کی بڑی تعداد سابق حکمرانوں کی ہمدرد ہے، سیڈا کا چیئرمین پانی کی قلت اور تقسیم کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا اور ہم بھی ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے، ہم نے بدین کے عوام کی خدمت کی خوشی غمی کے ساتھی ہیں، ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور عوام کے ساتھ محبت کا یہ رشتہ ہمیشہ کے لئے قائم ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا عوام آج بھی ہمارا شاندار استقبال کر رہی ہے اور ہمارے مخالفین کو عوام میں جانے اور ان کا سامنا کرنے میں مشکلات آرہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 734350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش