QR CodeQR Code

فوج سے پوچھا جائے عزیر بلوچ کو جیل کب بھیجے گی، انسداد دہشتگردی عدالت

28 Jun 2018 22:18

عدالت نے کہا کہ 2012ء کا مقدمہ عزیر بلوچ کی عدم پیشی کے باعث التواء کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرار فوج سے پوچھ کے بتائیں کہ کیا کسی ایک تاریخ پر عزیر بلوچ کو پیش کیا جائے گا؟


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت مسلسل التواء کا شکار، عدالت نے رجسٹرار کو حکم دیا کہ فوج سے پوچھا جائے کہ عزیر بلوچ کو جیل میں کب بھیجا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف مقدمات کی سماعت کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، جس میں عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو عزیر بلوچ سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے رجسٹرار اے ٹی سی کو بھی ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے عزیر بلوچ کی جیل کسٹڈی کے حوالے معلومات طلب کرلی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ 11 اپریل 2017ء کو عزیر بلوچ کو فوج کے حوالے کیا گیا، رجسٹرار فوج سے پوچھے عزیر بلوچ کی کسٹڈی جیل کب بھیجی جائے گی۔ عدالت نے کہا کہ 2012ء کا مقدمہ عزیر بلوچ کی عدم پیشی کے باعث التواء کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرار فوج سے پوچھ کے بتائیں کہ کیا کسی ایک تاریخ پر عزیر بلوچ کو پیش کیا جائے گا؟


خبر کا کوڈ: 734360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734360/فوج-سے-پوچھا-جائے-عزیر-بلوچ-کو-جیل-کب-بھیجے-گی-انسداد-دہشتگردی-عدالت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org