QR CodeQR Code

نیکٹا کے جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا

29 Jun 2018 02:08

پنجاب حکومت نے نیکٹا کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ مولانا کا نام فورتھ شیڈول پر نہیں۔ نیکٹا نے اسٹیٹ بینک کو سفارش کی ہے کہ مولانا کے بینک اکاونٹس بحال کرنے کے لیے ضروری کاروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ نیکٹا کے سربراہ احسان غنی نے جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کردیا۔ ذرائع کے مطابق نیکٹا کے زیلی جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ بریگیڈئیر عمران مشتاق ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ میں پچاس کے قریبی کور اسٹاف مکمل جبکہ اس میں دس فوجی افسران بھی کام کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ میں دو نئے ڈی جی بھی تعینات ہوں گے۔ گریڈ بیس کے دو میں سے ایک ڈی جی ائیرفورس یا نیوی اور دوسرے کا تعلق پولیس سے ہوگا۔ ادھر نیکٹا نے مولانا احمد لدھیانوی کے بینک اکاونٹس بحال کرنے کے لیےگورنر سٹیٹ بنک کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی پہ دکھائے گئے خط کی نقل میں کہا گیا ہے کہ محمد احمد لدھیانوی کا نام پنجاب پولیس نے فورتھ شیڈول سے نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نیکٹا کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ مولانا کا نام فورتھ شیڈول پر نہیں۔ نیکٹا نے اسٹیٹ بینک کو سفارش کی ہے کہ مولانا کے بینک اکاونٹس بحال کرنے کے لیے ضروری کاروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 734379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734379/نیکٹا-کے-جوائنٹ-انٹیلی-جنس-ڈائریکٹوریٹ-نے-کام-کا-باقاعدہ-آغاز-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org