QR CodeQR Code

ٹکٹ نہ ملنے پر خالد خاکوانی کا تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

29 Jun 2018 17:57

دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے بغاوت کرنے والے امیدواروں کے عمل کو قابل مذمت قرار دیتا ہوں اور اپنی ذاتی حیثیت سے بغاوت کرنے والوں کو تین دن کا ٹائم دیتا ہوں کے وہ واپس پارٹی میں آ جائیں کیونکہ ٹکٹ کے لیے پارٹی نہیں چھوڑ دی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، وہ آج خاکوانی ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد خان خاکوانی حلقہ این اے 155 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار ہوں گے۔ اس حلقہ میں تحریک انصاف سے ملک محمد عامر ڈوگر اور مسلم لیگ ن سے شیخ محمد طارق رشید امیدوار ہیں۔ دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے بغاوت کرنے والے امیدواروں کے عمل کو قابل مذمت قرار دیتا ہوں اور اپنی ذاتی حیثیت سے بغاوت کرنے والوں کو تین دن کا ٹائم دیتا ہوں کے وہ واپس پارٹی میں آ جائیں، کیونکہ ٹکٹ کے لیے پارٹی نہیں چھوڑ دی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گارنٹی دلاتا ہوں پارٹی چھوڑنے والے افراد واپس آئیں اور حکومت میں آ کر ان کو اچھا منصب دلاوں گا، جبکہ وہ جاوید ہاشمی نہیں جو ہر بار پارٹی بدل لے۔


خبر کا کوڈ: 734434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734434/ٹکٹ-نہ-ملنے-پر-خالد-خاکوانی-کا-تحریک-انصاف-چھوڑ-کر-پیپلزپارٹی-میں-شمولیت-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org