0
Friday 29 Jun 2018 17:58

ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کی تیاری اور انتخابی مہم کا آغاز کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کی تیاری اور انتخابی مہم کا آغاز کردیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کی تیاری اور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات 2018ء کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا مرکزی الیکشن سیل عارضی مرکز بہادر آباد میں قائم کردیا ہے جس کا نگراں انچارج حمید الظفر کو مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن سیل میں ہر امیدوار کے حلقے، کل آبادی، ووٹرز کی تعداد اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ایم کیو ایم نے مرکزی الیکشن سیل کے علاوہ 6 اضلاع میں، ٹاؤن اور یوسی کی سطح پر بھی الیکشن افس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم نے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ہر قومی و صوبائی اسمبلی کی نگرانی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں اور کمیٹیوں کو این اے اور پی ایس کمیٹیوں کا نام دیا گیا ہے۔

کمیٹیوں میں مرکزی الیکشن سیل، رابطہ کمیٹی کے اراکین، شعبہ جات، خواتین ونگ اور ٹاؤن کے ذمہ داران شامل ہوں گے اور تمام ذمہ داران، رابطہ کمیٹی، شعبہ جات، الیکشن سیل اور امیدواروں کو علاقوں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایم کیو ایم قیادت کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے کارنر میٹنگ، عوامی رابطے، جلسے اور ریلیاں کراچی سمیت سندھ بھر میں نکالی جائیں گی، کراچی کی کسی نشست پر کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں ہوسکتی تاہم اندرون سندھ اس حوالے سے راستہ کھلا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 734435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش