0
Friday 29 Jun 2018 19:42

پشاور پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 منشیات فروش گرفتار

پشاور پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 منشیات فروش گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 23 کلو چرس برآمد کرلی جبکہ منشیات کی سمگلنگ کیلئے استعمال ہونیوالی 2 گاڑیاں بھی ضبط کرلیں۔ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع بھر میں کارروائیاں کی گئیں۔ جمرود روڈ پر ناکہ بندی کے دوران منشیات سمگلر دوست محمد، کارخانو چیک پوسٹ پر ملزم محمد بلال، کگہ ولہ شہید سٹاف پر منشیات فروش سیف اللہ عرف سیفے، غفور آباد آغا میر جانی میں 2 منشیات فروش ملک تاج، گل رحمٰن جبکہ چمکنی میں منشیات فروش شاہ زیب کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 734476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش