0
Saturday 30 Jun 2018 16:44

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی تعلیمی، تربیتی و تنظیمی سمر ورکشاپ 5 تا 12 جولائی بھٹ شاہ میں ہوگی

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی تعلیمی، تربیتی و تنظیمی سمر ورکشاپ 5 تا 12 جولائی بھٹ شاہ میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے نوجوانوں کی تربیت کیلئے 5 جولائی تا 12 جولائی 2018ء تعلیمی، تربیتی و تنظیمی ہفت روزہ راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ سمر ورکشاپ کا انعقاد ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں کیا جا رہا ہے، جس میں نوجوانوں کی فکر اور صلاحیتوں کو بلند کرنے کیلئے موضوعاتی دروس، کوئز، تقریری مقابلہ، بچوں کے درمیان خطاطی و ڈرائنگ کا مقابلہ، اسلامی ٹیبلوز، کیریئر کاؤنسلنگ اور مینجمنٹ سیشن، جسمانی صحت کیلئے ورزش وغیرہ جیسی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے اے ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری محسن علی نے کہا کہ اصغریہ کربلا کے حقیقی پہلو اور انقلاب اسلامی کو عام کرنے میں اپنا مؤثر کرادار ادا کرتی آرہی ہے، اس حوالے سے معاشرے کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، نوجوانوں کی کردارسازی، فقہ عملی احکامات کے مطابق تربیت کرنے میں اصغریہ نے ہر دور میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 734703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش