QR CodeQR Code

پاکستانی قوم کو اپنی دفاعی افواج پر فخر ہے، گورنر سندھ

30 Jun 2018 17:43

گورنر سندھ نے ائیر وار کالج کے اساتذہ کی مسلسل محنت اور شاندار عزم کو سراہا۔ اس سے پہلے ایئر کموڈور فواد ظہیر، چیف انسٹرکٹر ایئر وار کالج نے کورس رپورٹ پیش کی۔ پاکستانی افواج کے علاوہ دیگر 11 ممالک، جن میں ایران، بنگلہ دیش، چین، مصر، اردن، ملائیشیا، سعودی عرب، اومان، عراق، سری لنکا اور زمبابوے کے 13 افسران بھی گریجویٹ ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایئر وار کالج فیصل، کراچی میں 31 ویں ایئر وار کورس کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، گورنر سندھ محمد زبیر نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب کی صدرات کی۔ ان کی کالج آمد پر ایئر وائس مارشل ابرار احمد، کمانڈنٹ ایئر وار کالج نے انکا استقبال کیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے گریجویٹ ہونے والے افسران میں فیلو آف ایئر وار کالج سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے گریجویٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ کورس ان کی پیشہ وارانہ صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع میں بے شمار قربانیاں دینے پر پاکستانی قوم کو اپنی دفاعی افواج پر فخر ہے۔

گورنر سندھ نے ائیر وار کالج کے اساتذہ کی مسلسل محنت اور شاندار عزم کو سراہا۔ اس سے پہلے ایئر کموڈور فواد ظہیر، چیف انسٹرکٹر ایئر وار کالج نے کورس رپورٹ پیش کی۔ پاکستانی افواج کے علاوہ دیگر 11 ممالک، جن میں ایران، بنگلہ دیش، چین، مصر، اردن، ملائیشیا، سعودی عرب، اومان، عراق، سری لنکا اور زمبابوے کے 13 افسران بھی گریجویٹ ہوئے۔ اس تقریب میں کئی سول اور فوجی اعلیٰ عہدیداران اور مختلف ممالک کے ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔ ایئر وار کالج پاک فضائیہ کا ایک معتبر ادارہ ہے، جہاں پاکستان کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو اعلیٰ ذمہ داریوں کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 734708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734708/پاکستانی-قوم-کو-اپنی-دفاعی-افواج-پر-فخر-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org