QR CodeQR Code

متحدہ مجلس عمل سیٹوں اور اقتدار کیلئے بحال نہیں ہوئی، امیر العظیم

30 Jun 2018 17:56

ایم ایم اے کے امیدوار کا کہنا تھاکہ ہم درویش اور فقیر لوگ ہیں قوم کو مشکلات اور مصائب سے نجات دلانے، کرپٹ قیادت کو لوٹ مار سے بچانے اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو ایوانوں کے اندر پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 135 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار امیرالعظیم نے کہا ہے کہ آنیوالا وقت متحدہ مجلس عمل اور کتاب کا ہے، ہم قوم کو اس کی منزل پر پہنچا کر دم لیں گے۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر علماء اور معززین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرالعظیم نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل سیٹوں اور اقتدار کیلئے بحال نہیں ہوئی، ہم درویش اور فقیر لوگ ہیں، قوم کو مشکلات اور مصائب سے نجات دلانے، کرپٹ قیادت کو لوٹ مار سے بچانے اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو ایوانوں کے اندر پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی قوتیں ہر مشکل موقع پر اکھٹی ہوکر قوم کی رہنمائی کرتی رہی ہیں، ہم پہلے بھی اپنے نیک مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے ہیں اور ان شاءاللہ آئندہ بھی کامیابی ہمارا ہی مقدر ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 734712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734712/متحدہ-مجلس-عمل-سیٹوں-اور-اقتدار-کیلئے-بحال-نہیں-ہوئی-امیر-العظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org