0
Saturday 30 Jun 2018 18:08

پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار میں آگئی، افسران کی تحقیقات شروع

پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار میں آگئی، افسران کی تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ نیب لاہور نے پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کیلئے بلٹ پروف اور سردیوں کی جیکٹس کی خریداری میں بڑے پیمانوں پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے جس  کے بعد پنجاب پولیس کیخلاف نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے ایک اعلٰی سابق افسر کی رپورٹ پر نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے بہت سے سابق اور موجودہ اعلٰی افسران کی بھی گرفتاری کا امکان ہے۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ کرپٹ افسران کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں جلد ہی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گے۔ دوسری جانب پنجاب پولیس نے شہداء اور زخمیوں کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کر دی ہے جس سے شہداء کے لواحقین کو امداد فراہم کی جائے گی جبکہ سانحہ رائیونڈ سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 734713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش