QR CodeQR Code

سوات میں 4.6 شدت کا زلزلہ

30 Jun 2018 19:31

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کیمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 217 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 217 کلو میٹر جبکہ مرکز، کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ 28 اپریل کو بھی خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 734726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734726/سوات-میں-4-6-شدت-کا-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org