QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 2 افراد زخمی

30 Jun 2018 20:29

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شام تحصیل شوال کے علاقہ پش زیارت میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکہ میں سفیر اللہ نامی شخص زخمی ہوا جسے مقامی افراد نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں مختلف مقامات پر بارودی سرنگ کے دھماکوں میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شام تحصیل شوال کے علاقہ پش زیارت میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکہ میں سفیر اللہ نامی شخص زخمی ہوا جسے مقامی افراد نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دریں اثناء تحصیل تیارزہ کے علاقہ منتوئی میں کھلونا بم پھٹنے کے نتیجہ میں کلثوم نامی کمسن بچی زخمی ہوگئی، ذرائع نے بتایا کہ کلثوم گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران اُس نے راستے میں پڑا کھلونا نما بم اٹھالیا۔ واضح رہے کہ قبائلی علاقوں میں بارودی سرنگوں اور کھلونا نما بموں کے پھٹنے سے درجنوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں عمر بھر کےلئے معذور ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 734750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734750/جنوبی-وزیرستان-یکے-بعد-دیگرے-دو-بم-دھماکوں-میں-2-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org