0
Saturday 30 Jun 2018 20:43

پاراچنار میں خودکش خاتون کی داخلی کی خبر، سکیورٹی ہائی الرٹ

پاراچنار میں خودکش خاتون کی داخلی کی خبر، سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر میں آج ایک دہشت گرد خاتون کی داخلی کی خبر ملتی ہی سکیورٹی کے تمام ادارے ہائی الرٹ ہوگئے۔ آج دوپہر کو پاراچنار میراجان کالونی میں ایک خاتون کو مشکوک انداز میں لوگوں سے اچانک بھاگنی لگی، اور میراجان کالونی میں داخل ہوگئی۔ لوگوں نے فوری طور پر اس کی اطلاع پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج کو دی۔ قومی رضاکاروں علمدار فیڈریشن، پاسداران اور حسینی سکاوٹ سمیت پاک فوج اور لیوی فورس کی ایک بڑی تعداد اطلاع ملتے ہی میراجان کالونی پہنچ گئی۔ جہاں کاروائی کرتے ہوئے میراجان کالونی میں گھروں کی تلاشی لے لی۔ اسکے علاوہ ڈنڈر روڈ سمیت دیگر قریبی مساجد اور امام بارگاہوں سے یہ اعلانات کیے گئے کہ گھروں کے دروازوں کو بند کرکے مشکوک خاتون سے محتاط رہیں، تین گھنٹوں کی مسلسل سکیورٹی فورسز کی کاروائی کے باوجود خاتون کا کوئی پتہ نہ چلا۔ اس واقعے کے بعد سے پاک فوج پاراچنار میں ہائی الرٹ ہوگئی۔ اور پاراچنار شہر لوگوں سے خالی ہوگیا۔ اس موقع پر پاراچنار میں کاروبار کرنے والے سید امجد کاکہنا تھا کہ ایسے واقعات سے انکے کاروبار پر بہت برے اثرات ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت انتخابات کے کمپین میں شرکت کیلئے کرم ایجنسی بھر کے دیہاتوں سے لوگ بڑی تعداد میں پاراچنار کا رخ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ پاراچنار میں گزشتہ سات، آٹھ سال بے دخل اہلسنت کے 10 خاندان واپس ہوئے، اسی طرح صدہ میں اہل تشیع کے بے دخل 7 خاندانوں کی واپسی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 734753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش