0
Sunday 1 Jul 2018 09:48

پاراچنار، عوام مجسموں کو نہیں ضمیر اور کردار کو ووٹ دیں، امیدوار انجینئر عامر عباس

پاراچنار، عوام مجسموں کو نہیں ضمیر اور کردار کو ووٹ دیں، امیدوار انجینئر عامر عباس
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے انجینئر عامر عباس طوری نے کہا ہے کہ الیکشن کا دن عید کی طرح گزارنا چاہیئے اور وہ منتخب ہوکر امن و ترقی کی سیاست کریں گے۔ پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 46 سے قومی اسمبلی کے امیدوار انجینئر عامر عباس طوری نے کہا کہ وہ سیاسی شعور اجاگر کرنے، امن، تعلیم، ترقی اور خوشحالی لانے کے لئے میدان میں آیا ہے، منتخب ہوکر وہ علاقے میں یونیورسٹی سمیت تعلیمی اداروں کا جال بچھائیں گے۔ سمال ڈیمز قائم کرکے نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ انجینئر عامر عباس طوری کا کہنا تھا کہ عوام مجسموں کو نہیں ضمیر اور کردار کو ووٹ دیں اور خود کو اندھیروں سے نکال دیں۔ انجینئر عامر عباس طوری کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں سی ایم ایچ کے قیام اور پاراچنار ہسپتال کی آپ گریڈیشن کی ضرورت ہے۔ پاراچنار اور ڈوگر میں اے پی ایس کے قیام پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عامر عباس نے علاقے میں کیڈٹ کالج کے قیام کا مطالبہ کیا اور قیام امن کے لئے فورسز کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا عامر عباس نے پی ٹی ایم کے فورسز کے خلاف پروپیگنڈوں کو بھی بےبنیاد قرار دیا۔ انجینئر عامر عباس طوری کا کہنا تھا کہ کرم کو گیس کی فراہمی اور سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ جدید عدالتی نظام قائم کرنا پاراچنار کو ماڈرن سٹی بنانا جدید مواصلاتی نظام قومی یکجہتی اور حقوق نسواں ان کے ترجیحات میں شامل ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی یوتھ کے سابق صدر شعیب طوری، شبیر حسین، مہدی حسین، حاجی دلدار حسین اور دیگر قبائلی عمائدین نے آزاد امیدوار انجینئر عامر عباس طوری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 734800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش