0
Sunday 1 Jul 2018 10:15

سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، خطرناک دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، خطرناک دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ نے خفیہ اطلاع پر چائنہ چوک گلشن پارک سیالکوٹ کے قریب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم القاعدہ عمر کنڈی گروپ کے کارکن ندیم احمد بٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد اور سیفٹی فیوز برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 734802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش