0
Sunday 1 Jul 2018 11:20

عالمی برادری کشمیری عوام کیساتھ ہونیوالی بربریت بند کروائے، نوراللہ صدیقی

عالمی برادری کشمیری عوام کیساتھ ہونیوالی بربریت بند کروائے، نوراللہ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت کے واقعات میں اضافہ پر گہری تشویش ہے۔ معصوم شہریوں کو شناخت پریڈ اور تلاشی کے دوران شہید کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور غیر انسانی رویہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم انتہا کو پہنچ چکا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی افواج پیلٹ گن، زہریلی گیس شیلنگ کا بے تحاشا استعمال کر کے عالمی قوانین پامال کر رہی ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے تشدد کیخلاف کشمیری عوام اقوام متحدہ کے دفاتر میں ہزاروں یادداشتیں پیش کر چکے ہیں مگر اسکا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا استصواب رائے کے حق کا مطالبہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ اس حوالے سے کشمیری عوام کو پر امن جدوجہد سے روکنا غیر قانونی ہے، خطہ کے پائیدار امن اور عالمی قوانین کے احترام میں جلد یا بدیر بھارت کو کشمیری عوام کے جذبہ حریت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری کشمیری عوام کیساتھ ہونیوالی بربریت بند کروائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مضروب اور شہدا کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبہ حق آزادی کو پورا کرنے کے اسباب پیدا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 734837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش