QR CodeQR Code

لوئرکرم کے شیعہ گاوں بالش خیل پر طالبان دہشت گردوں کی بھاری ہتھیاروں سے شیلنگ، 2 افراد شہید، متعدد زخمی

22 May 2011 00:00

اسلام ٹائمز:حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ طالبان دہشت گردوں اور ان کے مقامی حمایتی شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خاموشں تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں


پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ طالبان دہشت گردوں اور ان کے مقامی حمایتی شرپسند عناصر کی طرف سے پاراچنار اپرکرم کے گاؤں پیواڑ و شلوزان خیواص کے بعد اب لوئر کرم کے شیعہ گاؤں بالشں خیل پر بھاری ہتھیاروں سے حملے جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان دہشت گردوں اور ان کے مقامی حمایتی شرپسند عناصر اور ان کے سرپرستوں نے اپنے مفادات کے حصول کے لئیے ایک بار پھر علاقے کو آگ و خون میں دھکیلنے کے لئیے اپرکرم کے گاؤں پیواڑ و شلوزان خیواص کے بعد اب لوئر کرم کے شیعہ گاؤں بالشں خیل پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔ تاہم پاراچنار کرم ایجنسی کے شجاع و غیور قبائل بھرپور دفاع و مزاحمت کر کے دشمن کے عزائم خاک میں ملا رہے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ طالبان دہشت گردوں اور ان کے مقامی حمایتی شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خاموشں تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 73484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/73484/لوئرکرم-کے-شیعہ-گاوں-بالش-خیل-پر-طالبان-دہشت-گردوں-کی-بھاری-ہتھیاروں-سے-شیلنگ-2-افراد-شہید-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org