0
Sunday 1 Jul 2018 12:44

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ
اسلام ٹائمز۔  نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا فوری طور پر اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔ نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا اور اس کا اطلاق رات 12 بجے سے کیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت اب 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 87.70 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 119.31 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 80.91 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 734870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش