QR CodeQR Code

سابق حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے، خورشید شاہ

1 Jul 2018 18:14

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ ہم پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، نگران حکومت کو گزشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیئے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے اور سابق حکومت کی ناکام پالیسی کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔ خورشید شاہ نے  نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے، سابقہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، نگران حکومت کو گزشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیئے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 734924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734924/سابق-حکومت-کی-ناکام-معاشی-پالیسیوں-سزا-عوام-کو-نہ-دی-جائے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org