0
Sunday 1 Jul 2018 22:27

فیصل آباد، پی ٹی آئی اور (ن) لیگی کارکنوں میں فائرنگ، 5 افراد زخمی

فیصل آباد، پی ٹی آئی اور (ن) لیگی کارکنوں میں فائرنگ، 5 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمین کے دوران فیصل آباد کے تھانہ ساندل بار کے علاقے میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں تصادم کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں انتخابی بینرز لگانے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں گالم گلوچ کے بعد فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 کارکن زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 3 لیگی اور 2 تحریک انصاف کے کارکن شامل ہیں۔ دوسری طرف سابق وزیر داخلہ پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس کی اجازت کے بغیرایمرجنسی میں ریڈ کرکے ہمارے کارکنوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے زخمی کارکنان کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ  خلائی مخلوق کی ایما پر فائرنگ ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اورآرمی چیف اس واقعے کا نوٹس لیں۔

فیصل آباد میں ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلے ہیں اور اپنی منزل تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ انتخابات کا راستہ روکنے کی سازش ہے اور اسی لیے ہمارے بے گناہ کارکنان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ پی ایم ایل (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کا نام نوازشریف نے لیا ہے۔ انہوں کہا کہ  وضاحت کی ضروت ہوئی تو کردیں گے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان نے اس معاملے کو غلط رنگ دینےکی کوشش کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وقار واہلہ کے قتل میں دو پولیس اہلکار ملوث ہیں لیکن اس بات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ کچھ غیرسیاسی قوتیں ملک میں سیاست کرنا چاہ رہی ہیں۔ فیصل آباد کے حلقہ انتخاب این اے 106 میں پی ایم ایل (ن) اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے اور آٹھ ہی افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 735004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش