0
Monday 2 Jul 2018 07:55

آزادکشمیر، صدر و وزیراعظم کی ملاقات

آزادکشمیر، صدر و وزیراعظم کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے وزیراعظم راجہ فاروق خان نے یہاں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جون کے مہینے میں نام نہاد سرچ آپریشنز کے تحت 33 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد سے ممکن ہے، مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، کشمیری نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جاتا ہے، سیاسی قائدین کو پابند سلاسل اور کشمیری خواتین کی بے حرمتی اور عزت کی پامالی کی جا رہی ہیں تاکہ ان کو حق خودارادیت کے حصول سے دستبردار کرایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 735042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش