QR CodeQR Code

جامعہ کشمیر کو 1کروڑ روپے کی ایڈیشنل گرانٹ کی منظوری

2 Jul 2018 08:03

چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلر جامعہ کشمیر سے ہونیوالی ملاقات میں کہا کہ جامعات میں کوالٹی ایجوکیشن اور ریسرچ کلچر کا فروغ ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے نئے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری سے ان کے آفس اسلام آباد میں ملاقات کی، وائس چانسلر جامعہ کشمیر نے چیئرمین کو اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر آزادکشمیر یونیورسٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن نے بتایا کہ جامعات میں کوالٹی ایجوکیشن اور ریسرچ کلچر کا فروغ ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔ وائس چانسلر نے چیئرمین کو یونیورسٹی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا جس پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کی ضروریات اور ان کی ڈیمانڈ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جامعہ کشمیر کو 1کروڑ روپے کی ایڈیشنل گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔


خبر کا کوڈ: 735043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735043/جامعہ-کشمیر-کو-1کروڑ-روپے-کی-ایڈیشنل-گرانٹ-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org