0
Monday 2 Jul 2018 14:51

پی ڈی پی کیساتھ حکومت سازی خارج از امکان ہے، غلام نبی آزاد

پی ڈی پی کیساتھ حکومت سازی خارج از امکان ہے، غلام نبی آزاد
اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں کانگریس اور پی ڈی پی کے درمیان حکومت سازی پر اتحاد کو کانگریس پارٹی نے فی الحال خارج از امکان قرار دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے پی ڈی پی کے ساتھ کسی بھی حکومت سازی میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا میں ہونیوالی ایسی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد کانگریس لیڈران کی میٹنگ منعقد کی جائے گی، جس میں کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ غلام نبی آزاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘‘۔ انہوں نے قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے کہا ’’ابھی یا مستقبل میں پی ڈی پی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہو سکتا‘‘۔ غلام نبی آزاد نے اس بات کی بھی تردید کی کہ وہ کسی پی ڈی پی لیڈر سے ملاقی ہوئے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے آج یعنی پیر کو کشمیر کے معاملے پر پارٹی لیڈران کی نئی دہلی میں ایک میٹنگ طلب کی ہے، جس میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اسکے بعد سرینگر میں کشمیر کے تینوں خطوں کے لیڈران کی دو روزہ کانفرنس بھی طلب کرلی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 735065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش