0
Monday 2 Jul 2018 13:35

بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری، رپورٹس عدالت میں پیش

بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری، رپورٹس عدالت میں پیش
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت میں بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں انتہائی علیل ہیں۔ درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی۔ عدالت میں پیش کی گئی کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ 27 جون کو تیارکی گئی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت پہلے کی نسبت بہتر ہوئی ہے تاہم وہ ابھی تک ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر ہٹانے کا فی الحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ کلثوم نواز گذشتہ برس سے لندن میں زیر علاج ہیں، عید الفطر سے دو روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی۔ نواز شریف اور مریم نواز بھی لندن میں ہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 735135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش