0
Monday 2 Jul 2018 22:18

پاراچنار، قومی وطن پارٹی کا ساجد طوری کی حمایت کا اعلان

پاراچنار، قومی وطن پارٹی کا ساجد طوری کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں قومی وطن نے سابق ایم این اے ساجد طوری کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ این اے 46 سے تیسری بار بھی ساجد طوری کو کامیاب بنائیں گے۔ پاراچنار میں کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین ارشاد طوری سیکرٹری جنرل گلزار حسین، حشمت حسین اور دیگر رہنماؤں نے حلقہ این اے 46 سے پی پی پی کے امیدوار سابق ایم این اے ساجد طوری کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی کے کارکن نہ صرف ساجد طوری کو ووٹ دیں گے بلکہ بھر پور انداز میں ساجد طوری کا الیکشن مہم بھی چلائیں گے۔ اس موقع پر ساجد طوری نے حمایت کرنے پر قومی وطن پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور آفتاب شیرپاؤ کا فاٹا ریفارمز میں جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ساجد طوری کا کہنا تھا کہ گذشتہ دس سالوں میں انہوں نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا ساٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور منتخب ہوکر آئیندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 735272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش