0
Monday 2 Jul 2018 23:19

اب الیکشن میں ہاری، مزدور، کسان و غریب طبقے کی نمائندگی ہونی چاہیئے، علامہ مقصود ڈومکی

اب الیکشن میں ہاری، مزدور، کسان و غریب طبقے کی نمائندگی ہونی چاہیئے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے انتخابی مہم کے حوالے سے لاڑکانہ کا دورہ کیا، لاڑکانہ میں ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر، امیدوار پی ایس 11 برادر صابر حسین ابڑو اور دیگر تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ بعد ازاں سید فضل حسین شاہ کے مزار پر حاضری دی، تنظیمی ذمہ داران سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر این اے 200 کے آزاد امیدوار علامہ مشتاق حسین مشہدی نے صوبائی سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور الیکشن میں حمایت کی اپیل کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جن جماعتوں نے پانچ سال، دس سال ملک پر حکومت کی، ان کا احتساب عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پیسے کا استعمال اور ضمیروں کی خرید و فروخت مکروہ دھندا ہے، جس کا سدباب ضروری ہے، سرعام ضمیروں کی خرید و فروخت جاری ہے، مگر الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آرہا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ الیکشن میں ووٹ اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر دیا جائے، اسمبلی میں سرمایہ داروں، جاگیرداروں، چوہدریوں اور نوابوں کی بجائے اب ہاری، مزدور، کسان اور غریب طبقے کی نمائندگی ہونی چاہئے۔ انہوں نے لاڑکانہ ڈویژن میں ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی امیدواروں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پی ایس 11 لاڑکانہ پر صابر حسین ابڑو، پی ایس 15 میرو خان ضلع قمبر شہدادکوٹ پر مولانا محمد علی شر، پی ایس 9 عنایت علی جتوئی، پی ایس 7 شکارپور سے اصغر علی سیٹھار، این اے 197 کشمور سے میر فائق علی جکھرانی مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 735274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش