0
Tuesday 3 Jul 2018 10:12

فیصل آباد، کویت میں مقیم شہری کی اکلوتی بیٹی زیادتی کے بعد قتل، نعش برآمد

فیصل آباد، کویت میں مقیم شہری کی اکلوتی بیٹی زیادتی کے بعد قتل، نعش برآمد
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں کویت میں مقیم شہری کی اکلوتی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، جبکہ مختلف شہروں میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فضہ کو گلی سے موٹر سائیکل سوار لے گیا۔ عینی شا ہدین کے مطابق کمسن بچی کی لاش کو ڈالہ سوار ملزمان برہنہ حا لت میں پھینک کر گئے، جبکہ مقتولہ بچی کے منہ پر شاپر چڑھا ہوا تھا۔ شہریوں کی طرف سے مقتولہ بچی کا برہنہ جسم ڈھانپتے ہوئے شہریوں نے پولیس کو ہنگامی کالیں کی، جس کے آ دھ گھنٹے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، جبکہ انسپکٹر رحمت علی عابد اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ مقتولہ کی والدہ کائنات اور دیگر ورثاء کا کہنا ہے کہ انکی طرف سے کیجا نے والی ہنگامی کال کے بعد ہی اگر پولیس حقیقی طور پر ناکہ بندیاں کرتی تو انکی بیٹی قتل نہ ہوتی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل گیا ہے، تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئینگے۔ آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی۔ ملزم بچی کی لاش منیر آباد میں درختوں کے نیچے پھینک گئے۔ مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ سات سالہ بچی کو گزشتہ سہ پہر موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر کا کوڈ : 735320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش