QR CodeQR Code

کوئٹہ، عام انتخابات کی سکیورٹی سے متعلق آئی جی پولیس کی زیرصدارت اجلاس

3 Jul 2018 11:02

سکیورٹی سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا تھا کہ تمام ریجنز اور اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے، جبکہ عام انتخابات کو پرامن رکھنے کیلئے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے اسلحہ سمیت دیگر آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ کی زیرصدارت اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، ریجنل پولیس افسران اور ڈسٹرکٹ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے عام انتخابات کے حوالے سے آپس میں رابطے ضروری ہیں۔ عام انتخابات کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ تمام ریجنز اور اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے، جبکہ عام انتخابات کو پرامن رکھنے کیلئے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے اسلحہ سمیت دیگر آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مفرور، اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 735324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735324/کوئٹہ-عام-انتخابات-کی-سکیورٹی-سے-متعلق-آئی-جی-پولیس-زیرصدارت-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org