0
Tuesday 3 Jul 2018 17:30

شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار جاں بحق، پولیٹیکل محرر زخمی

شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار جاں بحق، پولیٹیکل محرر زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ محمد خیل میں پولیٹیکل انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار جاں بحق، جبکہ پولیٹیکل محرر زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں  پولیٹیکل محرر رحمت حسین لیویز اہلکاروں کے ہمراہ گشت کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سرکاری حکام کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا، مگر حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار سیف اللہ اور تاج ولی جاں بحق ہو گئے، جبکہ پولیٹکل محرر رحمت حسین زخمی ہو گئے۔ واقع کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ چند عرصہ پہلے شمالی وزیرستان میں اسی قسم کے واقعے میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں حمیداللہ جاں بحق جبکہ 3 لویز اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 735434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش