0
Tuesday 3 Jul 2018 17:48
یمن کےمغربی ساحل پر بڑی مچھلی کا شکار

الحدیدہ میں امریکی فوجی کمانڈر گرفتار، انصار اللہ

الحدیدہ میں امریکی فوجی کمانڈر گرفتار، انصار اللہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں جاری فوجی جارحیت نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ یمن کی انقلابی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر ہونے والی جنگ میں امریکی فورسز کے ایک اہم کمانڈر کو زندہ حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کمانڈر امریکی کمپنی بلیک واٹر سے منسلک ہے جو متحدہ عرب امارات کے پے رول پر یمن کے خلاف جنگ میں شریک ہے۔ یمنی میڈیا کے مطابق گرفتار کیا گیا فوجی کمانڈر امریکی شہری ہے جو میدان جنگ میں بری فوج کی کمانڈ کر رہا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس اہم کمانڈر کے پاس ایسی حساس معلومات ہیں جو یمنی فورسز کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

الحدیدہ سٹی

ٹویٹر لیکس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ اس ٹویٹر اکاونٹ کے بارے میں گمان کیا جاتا ہے کہ یو اے ای کے کسی سیکورٹی آفیسر کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔ "بغیر سائے" نامی اس اکاونٹ کا کہنا ہےکہ حوثیوں نے بلیک واٹر کے ایک کمانڈر کو جو ہمارے لئے کام کرتا تھا قیدی بنا لیا ہے، جلد ہی اس بارے میں فوٹیج بھی منتشر کی جائے گی۔ یمن کے بعض اخبارات نے اس خبر کو اپنی شہہ سرخی بنایا ہے۔ ان اخبارات نے لکھا ہے کہ " یمن کی فوج نے جنوبی ساحل پر بڑی مچھلی پکڑ لی اور اگلے چند دنوں میں یمن کے حق میں اہم واقعہ رونما ہونے والا ہے"۔
خبر کا کوڈ : 735439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش