QR CodeQR Code

چوری شدہ موبائل فون افغانستان بھیجنے والا گروہ پشاور سے گرفتار

3 Jul 2018 18:36

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر سے چوری شدہ موبائل فون اسمگل کرنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر سے چوری شدہ موبائل فون افغانستان بھیجنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر سے چوری شدہ موبائل فون اسمگل کرنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ گرفتار  ملزمان کے قبضے سے 63 قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جب کہ یہ تمام چوری شدہ موبائل فون افغانستان بھیج کر فروخت کئے جاتے تھے اور صرف ایک ماہ کے دوران 600 سے زائد چوری شدہ موبائل افغانستان بھیجے جاچکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گروہ کے دیگر ارکان جلسے جلوسوں میں موبائل فون چوری کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 735451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735451/چوری-شدہ-موبائل-فون-افغانستان-بھیجنے-والا-گروہ-پشاور-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org