0
Tuesday 3 Jul 2018 18:47

پشاور، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 زخمی

پشاور، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔ ضیاءاللہ ولد گل زمان نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ماموں اسماعیل کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ رنگ روڈ پر گھات لگائے ملزمان رحمان اللہ ولد شاہ محمود اور شیر علی ولد شاہ محمود ساکنان افغانستان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اسماعیل جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ ملزموں کے ساتھ ان کی دشمنی چل رہی ہے۔ ادھر تھانہ چمکنی کی حدود میں ترناب فارم کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے سہیل خان جاں بحق ہوگیا جبکہ تھانہ چمکنی کی حدود مسلم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عمران اور جمشید پسران شمس الدین زخمی ہو گئے۔ مسماۃ فضیلت بیگم دختر عبداللہ جلال نے تھانہ داؤدزئی پولیس کو بتایا کہ اس کا بھتیجا عدنان میاں گجر محلہ میاں گان میں اپنے حجرہ میں موجود تھا اس دوران ملزمان بلال، افضال، نہال پسران نذیر اور محمد نذیر ولد محمد لطیف ساکنان میاں گجر وہاں آگئے اور عدنان کو لاٹھیوں اور چاقوؤں سے وار کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ مجروح کی چیخ و پکار پر جب میں وہاں آئی تو ملزمان نے مجھے بھی مارنا پیٹنا شروع کردیا اور کپڑے پھاڑ دیئے۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 735457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش