QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، پی ٹی آئی امیدوار کے انتخابی دفتر پر حملہ، 10 ورکرز زخمی

3 Jul 2018 18:51

انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر پی ٹی آئی کے راہنما اور قومی اسمبلی حلقہ 48 کے امیدوار ملک اورنگزیب کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد نے ہنڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جس سے دفتر میں موجود پی ٹی آئی کے کئی ورکرز زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے قومی اسمبلی حلقہ  48 کے امیدوار کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینڈ کا حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے  10 ورکرز زخمی ہوگئے جبکہ حملہ اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر پی ٹی آئی کے راہنما اور قومی اسمبلی حلقہ  48 کے امیدوار ملک اورنگزیب کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جس سے دفتر میں موجود پی ٹی آئی کے کئی ورکرز زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 735463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735463/شمالی-وزیرستان-پی-ٹی-ا-ئی-امیدوار-کے-انتخابی-دفتر-پر-حملہ-10-ورکرز-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org