QR CodeQR Code

بلتستان یونیورسٹی کو ملک کا بہترین تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے، صدر ممنون حسین

3 Jul 2018 11:53

صدر مملکت نے بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم کو یونیورسٹی سینیٹ سینڈیکیٹ، اکیڈمک کونسل اور سلیکشن بورڈ کے جلد قیام کی ہدایت کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی کے قیام سے گلگت بلتستان میں تعلیمی سہولتوں میں اضافہ ہوگا، اس نئی یونیورسٹی کو ملک کا بہترین تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔ سماجی و اقتصادی ترقی انسانی وسائل کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، اس مقصد کیلئے ملک میں مزید اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر نے ڈاکٹر محمد نعیم کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی اور یونیورسٹی سینیٹ سنڈیکیٹ، اکیڈمک کونسل اور سلیکشن بورڈ کے جلد قیام کی ہدایت کی، تاکہ یونیورسٹی کے امور بلاتعطل انجام پاسکیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم نے صدر مملکت کو یونیورسٹی آف بلتستان کے اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ وہ بلتستان یونیورسٹی کی بہتری کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 735538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735538/بلتستان-یونیورسٹی-کو-ملک-کا-بہترین-تعلیمی-ادارہ-بنانے-کیلئے-بھرپور-کردار-ادا-کرینگے-صدر-ممنون-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org