0
Wednesday 4 Jul 2018 11:25

مہاجرین کا مسئلہ، جرمن حکومت پریشان

مہاجرین کا مسئلہ، جرمن حکومت پریشان
اسلام ٹائمز۔ مہاجرین کے معاملہ پر جرمن وزیر داخلہ اپنے موقف پر ڈٹ گئے، وزارت داخلہ اور پارٹی کی سربراہی سے زیہوفر کی استعفے کی پیش کش نے انجیلا مرکل کی حکومت کو بحرانی کیفیت میں لاکھڑا کیا ہے۔ وزیر داخلہ زیہوفر کے مطابق انہیں چانسلر مرکل کی جماعت (سی ڈی یو) کی قیادت سے بات چیت کے دوران مہاجرین کے مسئلے پر اتفاق رائے کی امید ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر داخلہ نے اپنی جماعت کے بند کمرہ اجلاس میں اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ امیگریشن کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ کے استعفے کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی حکومت کے خاتمے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یاد رہے زیہوفر کا موقف ہے کہ کسی دوسرے یورپی ملک میں پہلے سے رجسٹرڈ مہاجرین کو جرمن سرحدوں سے ہی واپس بھیج دیا جائے۔ مرکل ان کے اس منصوبے کی مخالف ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ زیہوفر کی جماعت برلن میں وفاقی مخلوط حکومت میں شامل ہے اور ان کا استعفیٰ جرمنی میں حکومتی بحران پیدا کر سکتا ہے۔ مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹ پارٹی (سی ڈی یو) کا سی ایس یو کے ساتھ ایک دہائی سے اتحاد ہے۔
خبر کا کوڈ : 735587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش