0
Wednesday 4 Jul 2018 11:41

روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی خطرے سے خالی نہیں، اقوام متحدہ

روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی خطرے سے خالی نہیں، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کا میانمار کے صوبے رخائن میں اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹنا ابھی خطرے سے خالی نہیں۔ آئی سی آر سی کے صدر پیٹر موریر کا کہنا تھا کہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں قائم چکمول مہاجرکیمپ کے دورے کے موقع پر پیٹر موریر نے کہا کہ میرے خیال میں پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے ابھی صورتحال سازگار نہیں۔ میانمار کی جانب سے پہلے ہی کہا جاچکا ہے کہ وہ 7 لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے کو تیار ہے جو گزشتہ برس اگست سے بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کر گئے تھے۔ اس سلسلے میں میانمار حکومت کی جانب سے رخائن کی سرحد پر پناہ گزینوں کو وصول کرنے کے لیے 2 عارضی استقبالیہ کیمپ بھی قائم کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریش بھی بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد سے ہونے والی ملاقات میں روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر گفتگو کی اور پہلی مرتبہ روہنگیا پناہ گزین کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دورہ بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کے حوالے سے حالات کا جائزہ لینے کے لیے کیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان گزشتہ برس نومبر میں روہنگیاز کی واپسی کا سمجھوتہ طے پایا تھا، تاہم اکثریت اپنی حفاظت، شہریت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کے بنا لوٹنے کو تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 735589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش