0
Wednesday 4 Jul 2018 13:09

پشاور، سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے آنے والا جوڑا لاپتہ

پشاور، سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے آنے والا جوڑا لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی سے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کیلئے آنے والا جوڑا پشاور میں پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ نجی چینل کا رپورٹر محمود ریاض اپنی اہلیہ نازیہ محمود کے ہمراہ 30 جون کو پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے کراچی سے پشاور پہنچا تھا، جہاں سے انہوں نے چترال کیلئے سفر کرنا تھا، تاہم ان کا اپنے خاندان سے گذشتہ 4 دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ خاندان کے افراد نے پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 735603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش