QR CodeQR Code

پشاور میں بین الاقوامی موبائل سنیچرز گروہ گرفتار

4 Jul 2018 13:20

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 5 رکنی بین الاقوامی موبائل سنیچرز گروہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 63 قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے ہیں۔ گرفتار ملزمان پشاور سمیت دیگر اضلاع میں رہزنیوں کی وارداتوں میں چھینے گئے موبائل فونز افغانستان بھیجنے میں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 5 رکنی بین الاقوامی موبائل سنیچرز گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 63 قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے ہیں۔ گرفتار ملزمان پشاور سمیت دیگر اضلاع میں رہزنیوں کی وارداتوں میں چھینے گئے موبائل فونز افغانستان بھیجنے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزموں میں چوری اور چھینے گئے موبائل فونز خریدنے والا ڈیلر بھی شامل ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں آئے روز موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں اضافے کا نوٹس لیکر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور چھینے گئے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ موبائل افغانستان سپلائی کئے جاتے ہیں۔ اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے متھرا کی حدود سے 3 ملزمان عمران، عرب خان اور زرغون ساکنان افغانستان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کی نشاندہی پر ایک اور ملزم اعجاز عرف روخانے کو گرفتار کیا گیا، اس نے انکشاف کیا کہ وہ موبائل ڈیلر سجاد گل عرف بچہ، صیام ولد شوکت علی اور بلال نامی افراد پر سستے داموں موبائل فروخت کرتا ہے، جو بعدازاں یہ موبائل افغانستان سپلائی کرتے ہیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ان ڈیلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 735605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735605/پشاور-میں-بین-الاقوامی-موبائل-سنیچرز-گروہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org