QR CodeQR Code

کرک، خواتین کا ایک بار پھر بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

4 Jul 2018 15:43

ذرائع کے مطابق کرک شہر کی برقعہ پوش خواتین نے گیس کی کم پرہشر اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو مسئلے کے حل کیلئے آدھے گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرک میں خواتین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئیں ہیں، ڈنڈا بردار خواتین نے گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف کرک کی مرکزی شاہراہ کو آمدورفت کے لئے بند کیا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرک شہر کی برقع پوش خواتین نے گیس کی کم پرہشر اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو مسئلے کی حل کے لئے آدھے گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان کے گھریلو کام کاج شدید متاثر ہوئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اس مسئلے کا فوری حل نکالے ورنہ اس کے خلاف وہ اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے انڈس ہائی وے کو بند کرینگے۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے بھی ان خواتین نے کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 735634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735634/کرک-خواتین-کا-ایک-بار-پھر-بجلی-گیس-لوڈشیڈنگ-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org