0
Wednesday 4 Jul 2018 15:46

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے احسن اقبال حملہ کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کے جج عمران علی کی عدالت میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مرکزی ملزم عابد حسین سمیت پانچوں ملزم عدالت میں پیش کئے گئے۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم پانچوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے اگلی پیشی 17 جولائی کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

مرکزی ملزم عابد سے عدالت نے درخواست کی کہ وہ غریب آدمی ہے اس لئے وکیل نہیں کرسکتا، اسے سرکاری وکیل مہیا کیا جائے، جس پر عدالت نے شازیہ ہمایوں کو ملزم کا سرکاری وکیل مقرر کر دیا۔ واضح رہے کہ 6 مئی کو احسن اقبال نارروال میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ عابد حسین نامی ایک نوجوان نے دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک احسن اقبال کو لگی۔
خبر کا کوڈ : 735638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش